Wuzu ke Masail: Baghair Niyat aur Be-Tarteeb Wuzu ka Hukm

سوال: بے ترتیب وضو کرنے کا حکم کیا ہے؟

جواب :

         سنت یہی ہے کہ اسی طرح سے وضو کرے جس طرح سنت ہے اور اگر کوئی الٹا وضو کرے، پہلے پاؤں دھو ڈالے، پھر مسح کرے پھر دونوں ہاتھ دھو وے، پھر منھ دھو ڈالے یا اور کسی طرح الٹ پلٹ کرکے وضو کرے تو بھی وضو ہوجاتا ہے، لیکن سنت کے موافق وضو نہیں ہوتا ، اور گناہ کا خوف ہے۔

سوال: ایک عضو کے بعد دوسرا عضو تاخیر سے دھونا کیسا ہے؟

جواب:

         ایک عضو کو دھوکر دوسرے عضو کے دھونے میں اتنی دیر نہ لگائے کہ پہلا عضو سوکھ جاوے، بلکہ اس کے سوکھنے سے پہلے پہلے دوسرا عضو دھو ڈالے، اگر پہلا عضو سوکھ گیا تب دوسرا عضو دھویا ،تو وضو ہوجائے گا لیکن یہ بات سنت کے خلاف ہے۔

سوال : بغیر نیت کے وضو کرنے کا حکم کیا ہے؟

جواب:

         جب یہ چار عضو جن کا دھونا فرض ہے، ڈھل جاویں گے تو وضو ہوجاوے گا ، چاہے وضو کا قصد ہو یا نہ ہو، جیسے کوئی نہاتے وقت سارے بدن پر پانی بہالیوے اور وضو نہ کرے، یا حوض میں گرپڑے یا پانی برستے میں باہر کھڑے ہوجاوے، اور وضو کے یہ اعضاء دُھل جاویں تو وضو ہوجائے گا لیکن ثواب وضو کا نہ ملے گا۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Search your Topic