Khwab Mein Lota Dekhna Ki Tabeer | Khwab Mein Kooza Dekhne Ki Tabeer

خواب میں لوٹا دیکھنا

        آبدستان (لوٹا): حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوٹا دیکھنے والا خزانہ دار صاحبِ تدبیر ہوگا کہ آمدنی اور خرچ اس کے ہاتھ میں ہوگا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو کوزہ (لوٹا) دیا ہے تو دلیل ہے کہ خزانچی اور بادشاہ کا مشیر ہوگا اور اگر وہ لوٹا کسی کو دے تو بھی یہی قیاس ہے۔

        حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزہ خادم ہوگا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے: يطوف عليهم وِلدان مُخلدون بِاَكوابِ وَّاباريق۔

(بہشت میں ان پر خادم کوزوں اور بدھنوں کے ساتھ طواف کریں گے)

        اگر دیکھے کہ اس کا کوزہ ٹوٹ گیا یا ضائع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت جدا ہوجائے گی یا مرجائے گی۔ اگر کوزے سے اپنے آپ کو پانی پیتے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہوگا۔

        حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزے کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: اول : خادم، دوم: خزانچی، سوم: وزارت، چہارم: فرزند، پنجم: ایسی جگہ سے تھوڑی روزی پانا جہاں سے امید نہیں رکھتا۔ 




  • صاحبِ تدبیر: لوٹا دیکھنے والا شخص آمدنی اور خرچ کا حساب رکھنے والا (خزانچی) ہوتا ہے۔

  • خادم کی نشانی: حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کے مطابق کوزہ (لوٹا) خادم یا سرونٹ کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

  • عورت اور موت: اگر لوٹا ٹوٹ جائے یا گم ہو جائے، تو یہ بیوی سے جدائی یا اس کی موت کی دلیل ہو سکتی ہے۔

  • اولاد کی بشارت: کوزے سے پانی پینا فرزند (بیٹے) کی پیدائش کی نشانی ہے۔

  • غیبی رزق: حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مطابق ایسی جگہ سے روزی ملنا جہاں سے امید نہ ہو۔


  • Post a Comment

    0 Comments
    * Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

    Search your Topic