خواب میں پیشاب کرنا
آب تاختن یعنی پیشاب کرنا: حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی پیشاب کو غیر محل پر کرتا دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ خداوندِ خواب غمگین اور قرض دار ہوگا اور اگر اپنی جگہ پر دیکھے تو قرض سے نجات اور غم سے خوشی دیکھے گا اور اگر دیکھنے والا مالدار ہے تو مال کا نقصان ہوگا۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر نامعلوم جگہ پر پیشاب کرتا دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ صاحبِ خواب اس موضع (جگہ) کے اہل سے عورت پائے گا یا باندی خریدے گا۔
اور اگر پیشاب کی جگہ خواب میں خون چلتا ہوا دیکھے تو یہ اس کے نقصان کی دلیل ہے اور اگر پیشاب کی جگہ پیپ چلتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں بیمار بچہ پیدا ہوگا۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کنوئیں میں پیشاب کرتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی سے مالِ حلال پائے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر مسجد میں پیشاب کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنے مال کو خزانہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ پیشاب کرنے سے اس کا کپڑا تر ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال اپنے فرزند کے لئے جمع کرے گا۔
حضرت صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اپنی جگہ میں پیشاب کرتا ہوا دیکھنا مالداری کی دلیل ہے۔ ان کے لئے جو درویش ہیں غلام آزاد ہوگا، بیمار شفا پائے گا، قیدی نجات پائے گا، مسافر وطن کو آئے گا۔ حاکم معزول ہوگا، خلیفہ مرے گا، قاضی معزول ہوگا۔
قرض اور غم: اپنی جگہ پر پیشاب کرنا قرض سے نجات اور غم سے خوشی کی علامت ہے۔
مسافر اور قیدی: حضرت جعفر صادق علیہ السلام کے مطابق قیدی کو رہائی اور مسافر کو وطن کی واپسی نصیب ہوگی۔
مسجد میں پیشاب: اپنے مال کو خزانہ (جمع) کرنے کی دلیل ہے۔
خون یا پیپ: اگر پیشاب کی جگہ سے خون یا پیپ نکلے، تو یہ نقصان یا بیمار بچے کی نشانی ہو سکتی ہے۔
کنوئیں میں پیشاب: کسی سے مالِ حلال حاصل کرنے کی نشانی ہے۔

