خواب میں ناک کا پانی دیکھنا
آب بینی یعنی ناک کا پانی:حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ناک سے پانی کا خواب میں نکلتے دیکھنا فرزند کی دلیل ہے اور صرف آبِ بینی کا دیکھنا بھی فرزند کی دلیل ہے اوراگرناک سے سرکہ نکلتے دیکھے توبھی فرزند کی دلیل ہے۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر ناک سے پانی نکلتا دیکھے تو قرض کے اترنے اور رنج و غم سے نجات پانے کی دلیل ہے اور اگربیمار ہے تو شفا پائے گا۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آبِ بینی فرزند کی دلیل ہے۔ اگر جسم پر پڑے تو لڑکا ہوگا اور اگر زمین پر پڑے تو لڑکی ہوگی اور اگر عورت پر پڑے تو حاملہ ہوگی مگر فرزند ضائع ہوگا اور اگر دیکھے کہ عورت نے اس پر آبِ بینی گرایا ہے تو لڑکا ہوگا اور اگر دیکھے کہ آب بینی ہمسایہ کے گھر گرایا ہے تو ہمسایہ کی عورت سے خیانت کرے گا اور اگردیکھے کہ اپنا آبِ بینی کسی مرد کے بستر پر ڈالا ہے تو بھی یہی تاویلِ خیانت ہے۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں اپنے آپ کو اپنا آبِ بینی کھاتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنا مال اپنے عیال پر خرچ کرے گا۔ اگر اپنی عورت کے آبِ بینی کو کھاتا دیکھے تودلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہوگا اوراگر دیکھے کہ آبِ بینی سیاہ اورمیلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند کو اندوہ اورمصیبت پہنچے گی اور اگر زرد دیکھے تو فرزند بیمار ہوگا۔
بیٹا یا بیٹی: ناک سے پانی نکلنا اکثر اولاد کی نشانی ہوتا ہے۔
قرض اور شفا: حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کے مطابق یہ قرض اترنے اور بیماری سے شفا ملنے کی دلیل ہے۔
پانی کا رنگ: اگر پانی سیاہ (کالا) یا میلا ہو تو اولاد کے لیے مصیبت، اور زرد (پیلا) ہو تو بیماری کی نشانی ہے۔
عیب اور خیانت: کسی دوسرے کے بستر پر پانی گرانا خیانت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

.jpeg)