Khwab Mein Paikhana Dekhna Ki Tabeer | Khwab Mein Toilet Dekhne Ki Tabeer

خواب میں پائخانہ دیکھنا

        آب خانہ - پائخانہ: حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب کے اندر پائخانہ بنائے تو دلیل ہے کہ دنیا کے مال پر حریص اور راغب ہوگا اور مال سے کچھ خرچ نہ کرنا چاہے گا۔ بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو جادوگر عورت ملے گی اور وہ عورت حرام خور اور بد دیانت ہوگی۔

        اگر پائخانہ میں اپنے آپ کو بول و پائخانہ کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ مال کو جمع کرے گا اور اگر دیکھے کہ پائخانہ میں یا پائخانے کے گڑھے میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ مال جمع کرنے میں غرق ہوگا اوراگر دیکھے کہ وہ خود پائخانے کے کنوئیں میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کا مال چھینے گا اور اگر دیکھے کہ گرتے ہی ہاتھ اور پاؤں ٹوٹ گئے ہیں تو دلیل ہے کہ سخت بلا میں گرفتار ہوگا۔

        حضرت جعفرصادقؓ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پائخانہ کا دیکھنا پانچ قسم پر ہے: اول: مالِ حرام، دوم: عیشِ دنیا، سوم: خزانہ، چہارم: حرام میں شروع، پنجم: خدمت گار اور حرام خورعورت۔




  • مال جمع کرنا: پائخانہ میں بول و پائخانہ کرنا مال جمع کرنے کی دلیل ہے۔
  • سخت بلا: اگر پائخانہ کے کنوئیں میں گرکر ہاتھ پاؤں ٹوٹ جائیں، تو یہ کسی بڑی مصیبت کی علامت ہے۔
  • بد دیانت عورت: کچھ تعبیر دینے والوں کے مطابق یہ حرام خور اور بد دیانت عورت ملنے کی طرف اشارہ ہے۔
  • مالِ حرام: حضرت جعفر صادقؓ نے اسے مالِ حرام اور حرام کاموں میں مشغول ہونے سے تعبیر کیا ہے۔
  • Post a Comment

    0 Comments
    * Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

    Search your Topic