سوال : کیا ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب :
اگرایک وقت وضوکیا تھا پھر دوسرا وقت آگیا اور ابھی وضو نہیں ٹوٹا ہے تو اس وضو سے نماز پڑھنا جائز ہے اور اگر تازہ وضو کرے تو بہت ثواب ملتا ہے۔
سوال: وضو باقی رہنے کے باوجود وضو کرنے کا حکم کیا ہے؟
جواب :
اگرایک وقت وضوکیا پھر دوسرا وقت آگیا اور ابھی وضو ٹوٹا نہیں تو جب تک اس وضو سے کوئی عبادت نہ کرلے اس وقت تک دوسرا وضو کرنا مکروہ اور منع ہے، تو اگرنہاتے وقت کسی نے وضوکیا ہے تو اس وضو سے نماز پڑھنا چاہئے، بغیر اس کے ٹو ٹے دوسرا وضو نہ کرے، ہاں! اگر کم سے کم دورکعت نماز اس وضو سے پڑھ چکے ہو تو دوسرا وضو کرنے میں کچھ حرج نہیں بلکہ ثواب ہے۔

