سوال: ہاتھ پاؤں پر کریم وغیرہ کا حکم کیا ہے ؟
جواب :
کسی کے ہاتھ یا پاؤں پھٹ گئے اور اسمیں موم، روغن یا اور کوئی دوا بھرلیا اور بغیر اس کے نکالے او پر ہی اوپر پانی بہاد یا تو بھی وضو درست ہے۔
سوال: وضو میں کوئی عضو خشک رہ جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب :
وضو کرتے وقت ایڑی یاکسی اور جگہ پانی نہیں پہنچا اور پورا وضو ہوچکا تب معلوم ہوا کر فلانی جگہ سوکھی ہے تو وہاں پر فقط ہاتھ پھیر لینا کافی نہیں ہے بلکہ پانی بہانا چاہئے۔

