Wudhu Todne Wali aur Na Todne Wali Cheezon ka Bayan

سوال: وہ کون سی چیزیں ہیں جن سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور وہ کونسی چیزیں ہیں جن سے وضو نہیں ٹوٹتا ؟

جواب :

         اگر کسی کے کوئی زخم ہوا اس میں سے کیڑا نکلے یا کان سے نکلا یا زخم میں سے کچھ گوشت کٹ کے گرپڑا اور خون نہیں نکلا تو اس سے وضو نہیں ٹوٹا۔

· اگر کسی نے فصد لی یا نکسیر پھوٹی یا چوٹ لگی اور خون نکل آیا، یا پھوڑے پھنسی سے یا بدن بھرمیں اور کہیں سے خون نکلا یا پیپ نکلی تو وضو جاتا رہا، البتہ اگر زخم کے منہ ہی پر رہے زخم کے منھ سے آگے نہ بڑھے تو وضو نہیں گیا، تو اگر کسی کے سوئی چبھ گئی اور خون نکل آیا لیکن بہا نہیں ہے تو وضو نہیں ٹوٹا اور جو ذرا بھی بہہ پڑا تو وضوٹوٹ گیا۔

· اگر کسی نے ناک سنگی اور اس میں جمے ہوئے خون کی پھلکیاں نکلیں تو وضو نہیں گیا ، وضو جب ٹوٹتا ہے کہ پتلا خون نکلے اور بہہ پڑے، سو اگر کسی نے اپنی ناک میں انگلی ڈالی پھر جب اس کو نکالا ، تو انگلی میں خون کا دھبہ معلوم ہوا لیکن وہ خون بس اتنا ہی ہے کہ انگلی میں تو ذرا سا لگ جاتا ہے لیکن بہتا نہیں ، تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا۔

· پاخانہ پیشاب اورہوا جو پیچھے سے نکلے اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے البتہ اگر آگے کی راہ سے ہوا نکلے جیسا کہ کبھی بیماری سے ایسا ہوجاتا ہے تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا اور اگر آگے یا پیچھے سے کوئی کیڑا جیسے کینچوا ( پیٹ کا کیڑا) یا کنکری وغیرہ نکلے تو بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے۔




سوال: کیا ناک، کان، آنکھ سے پانی نکلا تو وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب:

         کسی کے کان میں درد ہوتا ہے، اور پانی نکلا کرتا ہے، تو یہ پانی جو کان سے بہتا ہے نجس ہے، اگرچہ کچھ پھوڑا یا پھنسی نہ معلوم ہوتی ہو، پس اس کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جائے گا جب کان کے سوراخ سے نکل کر اس جگہ تک آجاوے، جس کا دھونا غسل کرتے وقت فرض ہے.

· اسی طرح اگر ناک سے پانی نکلے اور درد بھی ہوتا ہو تو اس سے بھی وضو ٹوٹ جاوے گا۔

· ایسے ہی اگر آنکھیں دکھتی ہوں اور کھٹکتی ہوں تو پانی بہنے اور آنسو نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

· اور اگر آنکھیں نہ دُکھتی ہوں نہ اس میں کچھ کھٹک ہو تو آنسو نکلنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Search your Topic