hazrat Abu Bakr Siddiq ؓ Quotes in Roman Urdu: Best Islamic Golden Words

 حضرت ابو بکر صدیق ؓ کے بیان کردہ اقوالِ زریں

  • آنسو بہا اس دن پر جو تیری زندگی سے گزر گیا اور اس میں کوئی کوئی نیکی نہیں ہوئی ۔
  • اے لوگو ! خوف الہی سے تم میں سے جو رو سکے وہ روئے کہ وہ دن آنے والا ہے کہ تم رلائے جاؤ گے ۔
  • خواہ کوئی جانور مارا جائے یا کوئی درخت کاٹا جائے اس کا باعث اس کا اللہ تعالنے کی تسبیح سے رک جانا ہوتا ہے ۔ صالحین دنیا سے یکے بعد دیگرے اٹھا لیے جائیں گے صرف وہ لوگ باقی رہ جائیں گے جو اس طرح بیکار ہوں گے جیسے جواور کھجورکا چھلکا اور اسے اللہ تعالی کوکوئی تعلق نہ ہوگا۔
  • گلے اور شکوے سے زبان بند رکھو۔ راحت نصیب ہو گی ۔
  • جس پر نصیحت اثر نہ کرے اسے سمجھ لینا چاہیئے کہ اس کا دل ایمان سے خالی ہے ۔
  • جو اللہ کے کاموں میں لگ جاتا ہے اللہ اس کے کاموں میں لگ جاتا ہے۔
  • اخلاق یہ ہے کہ اعمال کا عوض نہ چاہے۔
  • مجھے یہ پسند تھا کہ میں بندۂ مومن کے سینے کا ایک بال ہوتا۔
  • میں یہ پسند کرتا ہوں کہ میں ایسا درخت ہوتا جس کو کھا لیا جاتا اور پھر کاٹ دیا جاتا۔



  • کاش میں سبزہ کی طرح ہوتا کہ مجھے چو پائے چر جاتے ۔
  • اے مسلمانو ! اللہ سے ڈرو ! اچھی طرح یقین کر لو کہ وہ وقت قریب ہے جب ہر پوشیدہ بات ظاہر ہو جائے گی اور لوگوں کو معلوم ہو جائے گا کہ ہر چیز میں تمہارا کتنا حصہ ہے ، تم نے کیا کھایا اور کیا چھوڑا ۔
  • بڑے لوگوں کی ہم نشینی سے تنہائی بہتر ہے۔
  • سحر خیزی میں پرندوں کا سبقت لے جانا تیرے لیے باعثِ ندامت ہے۔
  • عدل وانصاف ہر چیز سے خوب ہے ۔
  • صدقہ فقیر کے سامنے عاجزی سے با ادب پیش کر کیونکہ خوش دلی سے صدقہ دینا قبولیت کا نشان ہے ۔
  • زندگی کی گردش اگرچہ عجیب امر ہے لیکن اس سے غفلت عجیب تر ہے۔
  • جہادِ کفارہ اصغر ہے اور جہاد ِنفس جہاد اکبر ہے۔
  • مصیبت کی جڑ کی بنیاد انسان کی گفتگو ہے۔
  • عورتوں کو سونے کی سرخی اور زعفران کی زردی نے ہلاک کر رکھا ہے۔
  • جواں مردی اور حقیقی سخاوت یہ ہے کہ آدمی دوسروں کی تکلیف اپنے سرلے۔
  • عقل مند کی پہچان کم گوئی ہے۔
  • قلب پر اکثر مصیبتیں آنکھ کے راستے آتی ہیں۔
  • اشخاص کو حق سے پہچانو ، حق کو اشخاص سے نہیں۔
  • شریف آدمی دولتِ علم حاصل کر کے متواضع ہو جاتا ہے اور شریر علم حاصل کر کے متکبر ہو جاتا ہے۔
  • علم بغیر عمل کے بیکار سا ہے اور عمل بغیر علم کے بیمار سا۔
  • مجھے نئے کپڑوں میں دفن نہ کیا جائے نئے کپڑوں کے زیادہ مستحق وہ ہیں جو زندہ ہیں اور برہنہ ہیں۔
  • انسان ضعیف ہے۔ تعجب ہے کہ وہ کیونکر خدائے قوی کی نافرمانی کرتا ہے۔
  • پرہیز کرو، پر ہیزنفع دیتا ہے ۔عمل کرو ، عمل قبول کیا جاتا ہے۔
  • میوه دار درخت کو مت کاٹنا ۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Search your Topic