Hazrat Ali bin Abi Talib ؓ Quotes in Roman Urdu: Best Islamic Wisdom

 حضرت علی رضی اللہ عنہ کے اقوالِ زریں


  • زیادہ ہوشیاری در اصل بد گمانی ہے ۔
  • محبت دور کے لوگوں کو قریب ، عدادت قریب کے لوگوں  دور کر دیتی ہے۔ ہاتھ جسم سے بہت قریب ہے لیکن گل سڑ جانے پر کاٹ دیا جاتا ہے اور پھر اس کو داغنا پڑتا ہے۔
  • کوئی شخص گناہ کے سوا کسی چیز سے خوفزدہ نہ ہو۔ 
  • صرف اللہ تعالٰے ہی سے امیدیں اور آرزو ئیں وابستہ رکھو۔
  • کسی چیز کے سیکھنے میں شرم نہ کرو۔
  • کامل فقیہہ وہ ہے جو لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ کرے۔
  • انسان کا سب سے بڑا دشمن اس کا پیٹ ہے ۔
  • پر ہیز گاری سے بڑھ کر کوئی عزت نہیں ۔
  • اللہ تعالے سے ڈر تاکہ دوسروں کا خوف نہ رہے۔
  • معاف کر دینا دشمن پر فتح حاصل کر لینا ہے۔



  • سردار بننا ہے تو نیکی کر ۔
  • تم بڑوں کی عزت کرد چھوٹے تمہاری عزت کریں گے۔
  • عقل کامل ہو جائے تو گفتگو گھٹ جاتی ہے۔
  • خاموشی عالم کے لیے زیور اور جاہل کے لیے پردہ ہے۔
  • علم وہ خزانہ ہے جس کا ذخیرہ بڑھتا ہی ہے۔
  • سب سے بڑی خیانت قوم سے غداری ہے ۔
  • دین خزانہ ہے اور علم اس کا راستہ ۔
  • عجلت کا نتیجہ ندامت ہے تحمل کا سلامت۔
  • سچا سچائی کے اس مرتبہ تک پہنچ جاتا ہے جسے جھوٹا مکرو فریب سے  نہیں پا سکتا ۔
  • جو شخص اپنے اقوال میں حیاء ساتھ رکھتا ہے وہ اپنے افعال میں بھی اس سے دور نہیں ہوتا۔
  • جو شخص حق تعالٰی کی مخالفت کرتا ہے حق تعالٰی خود اس کا مقابلہ کرتا ہے۔
  • غصہ بھڑ کتی ہوئی آگ ہے جو پی گیا اس نے آگ بجھائی اور جو ضبط نہ کر سکا وہ پہلے خود اس میں جلتا ہے۔
  • دنیا میں سب سے کم سچائی اور امانت ہے اور سب سے زیادہ جھوٹ اور خیانت ہے۔
  • سچائی میں اگر چہ خوف ہے لیکن نجات بھی ہے ۔
  • کارخانۂ  قدرت میں فکر کرنا بھی عبادت ہے ۔
  • جوشخص اپنی قدر آپ نہیں کرتا کوئی دوسرا شخص بھی اس کی قدر نہیں پہچانتا ۔
  • فضول امیدوں پر بھروسہ کرنے سے بچ کہ یہ احمقوں کا سرمایہ ہے۔
  • معافی نہایت اچھا احسان ہے اور احسان انسان کو غلام بنا لیتا ہے ۔
  • سخاوت کے ساتھ احسان جتانا نہایت کمینگی ہے۔
  • مال کی حفاظت کرنی پڑتی ہے اور علم تیری حفاظت کرتا ہے۔
  • مظلوم کی بد دعا سے ڈر کیونکہ اس کی بد دعا شعلے کی طرح آسمان کی طرف جاتی ہے ۔
  • موت ایک بے خبر ساتھی ہے ۔
  • خندہ روئی سے پیش آنا سب سے پہلی نیکی ہے۔
  • اگر دشمن پر قابو پا لو تو شکریئے کے  طور پر اسے معاف کر دو۔
  • سب سے بہتر وہ لقمہ ہے جسے اپنی محنت سے حاصل کیا جائے ۔
  • عادت پر غالب آنا کمالِ فضیلت ہے ۔
  • مصائب کا مقابلہ صبر سے اور نعمتوں کی حفاظت شکر سے کرو۔
  • دوستی ایک خود پیدا کردہ رشتہ ہے ۔
  • کسی کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیئے ۔
  • بُری عادت ایک زور آور دشمن ہے اور خواہش پرستی ہلاک کر دینے والا ساتھی ۔
  • مصیبت میں گھبرانا کمال درجہ کی مصیبت ہے۔
  • فاسق کی برائی بیان کرنا غیبت نہیں ۔
  • عقل مند ہمیشہ غم و فکر میں مبتلا رہتا ہے۔
  • گناہ پر ندامت  گناہ مٹا دیتی ہے مگر نیکی میں غرور نیکی کو برباد کر دیتا ہے ۔
  • کچھ کھانے کی خواہش باقی رہنے پر کھانا ترک کر دو۔
  • علم مومن کا گم گشتہ مال ہے جہاں سے ملے لے لو۔
  • زمانے کے پل پل کے اندر آفات پوشیدہ ہیں۔
  • حکمت کا درخت دل میں اگتا ہے دماغ میں پلتا ہے اور زبان پر پھل لاتا ہے۔
  • کمینے  کا سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ وہ دکھ نہ دے۔
  • دوسروں کے حال پر غور کرنے سے نصیحت حاصل ہوتی ہے۔
  • بوڑھے کی رائے جوان کی قوت اور زور سے اچھی ہے۔
  • جو اپنی ضرورتیں بڑھا لیتا ہے اسے اکثر محرومی کا غم رہتا ہے۔
  • کسی کے ایمان کا اندازہ اس کے وعدوں سے لگاؤ۔
  • ذلت اٹھانے سے بہتر ہے کہ تکلیف اٹھاؤ۔
  • جھگڑے میں کودنا انتہائی آسان ہے مگر اس سے نکلنا انتہائی مشکل۔
  • عالم وہی ہے جس کا اپنے علم پر عمل ہے۔
  • بے عقلی سب سے بڑی غریبی ہے ۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Search your Topic