سوال : کونسی نیند ناقض وضو ہے؟
جواب:
لیٹے لیٹے آنکھ لگ گئی یا کسی چیز سے ٹیک لگا کر بیٹھے بیٹھے سوگیا اور ایسی غفلت ہوگئی کہ اگر وہ ٹیک نہ ہوتا تو گر پڑتا تو وضو جاتا رہا۔
· اور اگر نماز میں بیٹھے بیٹھے یا کھڑے کھڑے سوجاوے تو وضو نہیں گیا،
· اور اگر سجدے میں سوجاوے تو ضوٹوٹ جاوے گا۔
· اگر نماز سے باہر بیٹھے بیٹھے سوجاوے اور اپنا چوتڑ ایڑی سے دبالیوے اور دیوار وغیرہ کسی چیز سے ٹیک بھی نہ لگاوے تو وضو نہیں ٹوٹتا۔
· اگر بیٹھے بیٹھے نیند کا ایسا جونکا آیا کہ گرپڑا تو اگر گرکے فورا ہی آنکھ کھل گئی ہو تو وضو نہیں گیا۔
· اور جو گرنے کے ذرا بعد آنکھ کھلی ہو تو وضو جاتا رہا، اور اگر بیٹھا جھومتا رہا، گرا نہیں تب بھی وضو نہیں گیا۔
سوال : کیا بیہوشی اور جنون ناقض وضو ہے ؟
جواب :
اگر بے ہوش ہوگیا یا جنون سے عقل جاتی رہی تو وضو جاتا رہا، چاہے بیہوشی اور جنون تھوڑی ہی دیر رہا ہو اور ایسے اگر تمباکو وغیرہ کوئی نشہ والی چیز کھالی اور اتنا نشہ ہوگیا کہ اچھی طرح چلا نہیں جاتا، اور قدم ادھر اُدھر بہکتا اور ڈگمگاتا ہے، تو بھی وضو جاتا رہا۔

