Qay (Vomit) aur Matli se Wazu Tootne ke Sharai Masail

سوال : منھ بھر قے کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب :

         اگر قے ہوئی اور اس میں کھانا یا پانی یا پِت گرے تو اگر منھ بھرقے ہوئی ہو تو وضو ٹوٹ گیا، اور منہ بھر قے نہ ہوئی تو وضو نہیں ٹوٹا ، اور منھ بھر ہونے کا یہ مطلب ہے کہ مشکل سے منھ میں رکے۔

· اور اگر قے میں نرا بلغم گرا تو وضو نہیں گیا، چاہے جتنا ہو ، منھ بھر ہو چاہے نہ ہو، سب کا ایک حکم ہے۔

· اور اگر قے میں خون گرے تو اگر پتلا اور بہتا ہوا ہو تو وضو ٹوٹ جاوے گا چاہے کم ہو چاہے زیادہ بھر منھ ہو یا نہ ہو۔

· اور اگر جما ہوا ٹکڑے ٹکڑے گرے اور منھ بھر کر ہو تو وضو ٹوٹ جائے گا ۔

· اور اگر کم ہو تو وضو نہ جاوے گا۔

سوال : تھوڑی تھوڑی قے کئی دفعہ ہوئی تو کیا حکم ہے؟

جواب :

         اگر تھوڑی تھوڑی کرکے کئی دفعہ قے ہوئی لیکن سب ملا کر اتنی ہے کہ اگر ایک دفعہ میں گرتی تو بھر منھ ہوجاتی تو اگر ایک ہی متلی برابر باقی رہی اور تھوڑی تھوڑی قے ہوتی رہی ، تو وضو ٹوٹ گیا۔

· اور اگر ایک ہی متلی برابر نہیں رہی بلکہ پہلی دفعہ کی متلی جاتی رہی تھی اور جی اچھا ہوگیا تھا پھر دوہرا کر متلی شرور ہوئی اور تھوڑی سی قے ہوگئی پھر جب یہ متلی جاتی رہی تو تیسری دفعہ پھر متلی شروع ہوکر قے ہوئی تو وضو نہیں ٹوٹا۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Search your Topic