Hazrat Umar bin Khattab ؓ Quotes in Roman Urdu: Golden Sayings on Life and Justice
Noorul ilm
April 08, 2026
حضرت عمر فاروق ؓ کے اقوالِ زریں
- منہ پر تعریف
کر نا ذبح کرنے کے مترادف ہے۔
- طالب دنیا کو
علم پڑھانا رہزن کے ہاتھ تلوار بیچنا ہے۔
- ایمان کے بعد
نیک بخت بیوی سے زیادہ کوئی نعمت نہیں۔
- گناہ کا ترک
کر دینا تو بہ کی تکلیف سے زیادہ آسان ہے۔
- ہر چیز کا
ایک حسن ہوتا ہے اور نیکی کا حسن یہ ہے کہ فوراً کی جائے۔
- ظالموں کو
معاف کرنا منظلوموں پر ظلم ہے۔
- جو تجھے تیرے
عیب سے آگاہ کرے وہ تیرا دوست ہے۔
- غریب کے ساتھ
ہمدردی سے پیش آؤ تاکہ اس کی زبان کھلے اور ہمت بڑھے۔
- اوروں کی فکر
میں اپنے آپ کو مت بھول جاؤ۔
- عدل مظلوم کی
جنت اور ظالم کی جہنم ہے۔
- نصیحت کے لیے
موت ہی کافی ہے۔
- زیادہ ہنسنا
موت سے غفلت کی نشانی ہے۔
- فتح امید سے
نہیں ، علم اور خدا پر اعتماد سے حاصل ہوتی ہے۔
- جو شخص اپنے
بھید کو پوشیدہ رکھے وہ مختیار ہے۔
- جس سے تم
متنفر ہو اس سے ڈرتے رہو۔
- عقلمند شخص
وہ ہے جو اپنے افعال کی تکمیل نیک کرسکتا ہے۔
- کسی کے خلق
اور دیانتداری پر اعتماد نہ کرو۔ تا وقتیکہ غصہ اور طمع کی قوت سے اسے دیکھ نہ لو۔
- خشوع و خضوع
کا تعلق دل سے ہے نہ کہ ظاہری حرکت سے۔
- تین چیزیں
محبت بڑھانے کا ذریعہ ہیں ۔ (۱) سلام کرنا(۲) دوسروں کے لیے مجلس میں جگہ خالی کر
نا (۳) مخاطب کو بہترین نام سے پکارنا ۔
- عزتِ دنیا
مال سے ہے اور عزتِ آخرت اعمال سے ہے۔
- بڑھاپے سے
پہلے جوانی اور موت سے پہلے بڑھاپے کو غنیمت جان۔
- جو
شخص راز پوشیدہ رکھتا ہے وہ گویا اپنی سلامتی کو اپنے قبضے میں رکھتا ہے۔
- طمع کرنا
مفلسی ، بے غرض ہونا امیری اور بدلہ نہ چاہنا صبر ہے۔
- شریف آدمی کی
پہچان یہ ہے کہ جب اس کا مقابلہ کمزور سے پڑے تو اپنے آپ کو پیچھے ہٹا لے۔
- سب سے زیادہ
عقل مند وہ شخص ہے جو اپنی بات کو اچھی طرح ثابت کر سکے۔
- تم جس سے
نفرت کرتے ہو اس سے ہوشیار رہو۔
- جو برائی سے
بے خبر ہے وہ برائی میں مبتلا ہوگا ۔
- دنیا کو کم
حاصل کرو تو زندگی آزادانہ بسر ہوگی۔
- نہ تمہاری
محبت حد سے زیادہ ہو نہ تمہاری نفرت ۔
- اللہ تعالٰے
اس پر رحم نہیں کرتا جو دوسروں پر رحم نہ کرے۔
- کسی کے لیے
یہ زیبا نہیں کہ ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھا رہے کہ اے خدا رزق دے خدا تعالیٰ آسمان
سے سیم وزر کی بارش نہیں کرتا۔
- زیادہ کھانے
سے بچو کہ یہ عادت دل کو اجاڑ تی ، بیمار بناتی اور عبادت سے روکتی ہے ۔
- تین چیزیں
ایسی ہیں جن سے نظام دہر انہدام سے دوچار ہوتا ہے اور ان میں سے ایک صاحبِ علم کی
لغزش اور غلطی ہے ۔
- کسی پر لعن
طعن نہ کیجئے ایسا کرنے سے آپ کے اندر اجتماعی خرابیاں پیدا ہوجائیں گی۔