Wazu ke Faraiz, Sunnat aur Mustahab ki Mukammal Maloomat

               سوال : وضو میں فرض ،سنت اور مستحب کسے کہتے ہیں؟

جواب :

         بعضے چیزیں ایسی ہیں کہ اگر اس میں سے ایک بھی چھوٹ جائے یا کچھ کمی رہ جائے تو وضو نہیں ہوتا جیسے پہلے بے وضو تھا اب بھی بے وضو رہےگا ایسی چیزوں کو فرض کہتے ہیں، اور بعضے باتیں ایسی ہیں کہ ان کے چھوٹ جانے سے وضو تو ہوجاتا ہے لیکن ان کے کرنے سے ثواب ملتا ہے اور شریعت میں ان کے کرنے کی تاکید بھی آئی ہے، اگر کوئی اکثر چھوڑ دیا کرے تو گناہ ہوتا ہے، ایسی چیزوں کو سنت کہتے ہیں اور بعضے چیزیں ایسی ہیں کہ کرنے سے ثواب ہوتا ہے اور نہ کرنے سے کچھ گناہ نہیں ہوتا اور شرع میں ان کے کرنے کی تاکید بھی نہیں ہے ایسی باتوں کو مستحب کہتے ہیں۔


سوال : وضو کے فرائض کتنے ہیں اور کون کونسے ہیں؟

جواب :

         وضو میں فرض فقط چار چیزیں ہیں ایک مرتبہ سارا منھ دھونا ، ایک ایک دفعہ کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ دھونا، ایک بار چوتھائی سر کا مسح کرنا ، ایک ایک مرتبہ ٹخنوں سمیت دونوں پاؤں دھونا، یہ اتنا ہی ہے اس میں سے سے اگر ایک چیز بھی چھوٹ جائے گی یا کوئی جگہ بال برابر بھی سوکھی رہ جاوے گی تو وضو نہ ہوگا۔

سوال : وضو کی سنتیں کتنی ہیں اور کون کونسی ہیں؟

جواب:

         پہلے گٹوں تک دونوں ہاتھ دھونا ، اور بسم اللہ کہنا، اور کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا، مسواک کرنا، سارے سر کا مسح کرنا ، ہر عضو کو تین تین مرتبہ دھونا، کانوں کا مسح کرنا، ہاتھ اور پیروں کی انگلیوں کا خلال کرنا، یہ سب باتیں سنت ہیں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Search your Topic