سوال:عضو کے دھوتے وقت سنت عمل کیا ہے؟
جواب :
ہرعضو کو دھوتے وقت یہ بھی سنت ہے کہ اس پر ہاتھ بھی پھیر لیوے تاکہ کوئی جگہ سوکھی نہ رہے سب جگہ پانی پہنچ جاوے۔
سوال: وضو میں مستحب عمل کیا ہے؟
جواب:
وقت آنے سے پہلے ہی وضو نماز کا سامان اور تیاری کرنا بہتر اور مستحب ہے۔
سوال: وضو میں مکروہ عمل کیا ہے؟
جواب:
جب تک کوئی مجبوری نہ ہو، خود اپنے ہاتھ سے وضو کرے کسی اور سے پانی نہ ڈلوائے، اور وضو کرنے میں دنیا کی کوئی بات چیت نہ کرے، بلکہ ہرعضو کو دھوتے وقت بسم اللہ اور کلمہ پڑھا کرے، اور پانی کتنا ہی فراغت کا کیوں نہ ہو، چاہے دریا کے کنارے پر ہو لیکن جب بھی پانی ضرورت سے زیادہ خرچ نہ کرے اور نہ پانی میں بہت کمی کرے، کہ اچھی طرح دھونے میں دقت ہو، نہ کسی عضو کو تین مرتبہ سے زیادہ دھو وے، اور منھ دھوتے وقت پانی کا چھینٹا زور سے منھ پر نہ مارے، نہ پھنکار مار کر بھی چھینٹیں اڑا وے، اور اپنے منہ اور آنکھوں کو بہت زور سے بند نہ کرے کہ یہ سب باتیں مکروہ اور منع ہیں۔

