بابا گرو نانک کے ۱۲ اقوالِ زریں | انسائیت، امن اور رواداری کا پیغام

بابا گرو نانک جی کے بیان کردہ اقوال زریں


۱۔ ہندو اور مسلمان ایک ہی خدا کے بندے ہیں۔

۲۔ خدا کی مخلوق کی خدمت خدا کو خوش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

۳۔ جو لوگ زبان سے ایشور کا نام لیتے ہیں اور دوسروں سے کینہ و نفرت کرتے ہیں ان کا دل صاف نہیں ہوسکتا۔ وہ دن رات خواہ کتنے ہی کام کریں ان کو خواب میں بھی چین نصیب نہیں ہوسکتا۔

٤۔ نیکی میرا مذہب ہے۔

۵۔ کوئی کمزور شخص تمہاری بے عزتی کرے تو اسے بخش دو اس لیے کہ بہادروں کا کام معاف کرنا ہی ہے۔

٦۔ اگر دل میلا ہے تو سب کچھ ناپاک ہے جسم دھونے سے دل پاکیزہ نہیں ہوتا۔

۷۔ جو گناہ کا مرتکب ہوا اسے آدمی سمجھو۔ جو گناہ کرکے نادم و پشیمان ہوا اسے ولی سمجھو اور جو گناہ کرکے اترائے اسے شیطان سمجھو۔

۸۔ نادان لوگ دولت کے لیے دل کا چین گنوا دیتے ہیں، دانشمند دل کے چین کے لیے دولت لٹا دیتے ہیں۔

۹۔ سب سے بہتر وراثت جو آئندہ نسلوں کے لیے چھوڑی جاسکتی ہے وہ اچھا چال چلن اور بلند کردار ہے۔

۱۰۔ جس کو خدا کا نام میٹھا لگا اس کا دل مسرت و خوشیوں سے بھرپور ہے۔

۱۱۔ یہ دنیا ایک باغ ہے اور پربھو اس کے باغبان ہیں وہ ہر ایک کی خبر رکھتے ہیں، کوئی محروم نہیں رہتا۔

۱۲۔ دنیا میں جسے دیکھو دولت کا دلدادہ ہے خدا کا نام کوئی نہیں لیتا یہ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں