گوتم بدھ کے ١٤ اقوالِ زریں | امن، محبت اور باطنی سکون کے اصول
گوتم بدھ کے بیان کردہ اقوال زریں
۱۔ بدکلامی جانوروں کو بھی پسند نہیں۔
۲۔ محبت انسانیت کا دوسرا نام ہے۔
۳۔ انسان کی بے غرض خدمت کرنا ہی انسانیت کی معراج ہے۔
٤۔ بڑا وہ ہے جو اپنے نفس پر غالب آئے۔
۵۔ صبر سب سے بڑی دعا ہے۔
٦۔ اگر ہم اپنے بدن کے ظاہری گھاؤ پر مرہم رکھتے ہیں تو روحانی گھاؤ کا علاج کیوں نہیں کرتے۔
۷۔ سچائیاں پتوں کی طرح بے انتہا ہیں جن کا شمار کرنا انسانی عقل کے بس کی بات نہیں ہے۔
۸۔ بے اطمینانی سب سے بڑا دکھ ہے اور اطمینان سب سے بڑا سکھ ہے اس لیے سکھ کے خواہش مند انسان کو ہمیشہ مطمئن رہنا چاہیئے۔
۹۔ وہی کام کرنا چاہیئے جسے کرکے پچھتانا نہ پڑے۔
۱۰۔ لوگوں کے دلوں میں خوشی کا کنول کھلانا ہزاروں زیارتوں سے افضل ہے۔
۱۱۔ ایک دیوتا کے سامنے سو سال سر جھکانے سے کہیں بہتر ہے کہ تم ایک پرہیزگار شخص کی صحبت میں بیٹھو۔
۱۲۔ سات سمندروں کے پانی کے مقابلے میں انسان کی آنکھوں سے زیادہ آنسو بہہ چکے ہیں۔
۱۳۔ عزیز چیزوں سے ہی غم پیدا ہوتا ہے اور عزیز چیزوں سے ہی خوف۔ جو عزیز چیزوں کے بندھن سے آزاد ہے اسے غم ہے نہ خوف۔
١٤۔ ہر ذی روح سے محبت انسانیت کا دوسرا نام ہے۔



