حرف "ث" سے شروع ہونے والے منتخب اردو اشعار | بیت بازی اور بہترین شاعری

ث سے شروع ہونے والے منتخب اشعار


ثانی ہے ترا کوئی نہ کوئی ہم سر
ہر ذرہ خدائی کا تری ہے مظہر
حق چھوڑ کے باطل کی طرف جاتا ہے
جب عقل پہ پڑتے ہیں کسی کے پتھر
(مظہر محی الدین مظہر)

ثباتِ زندگی ایمانِ محکم سے ہے دنیا میں
کہ المانی سے بھی پابندہ تر نکلا ہے تورانی
(علامہ اقبال)

ثبوت ہیں قدم قدم، زباں زباں گواہ ہے
جو حق سے بدگماں ہوئے وہ اقتدار بجھ گئے

ثاقب کھلے نہیں کچھ اسرار اس گلی کے
جاتا ہے جو پلٹ کے آتا نہیں وہاں سے
(نامعلوم)

ثبات اے گردشِ دوراں بخیر اے مخمور
کہ بھری برسات میں خالی پڑے ہیں میخانے

ثواب کا حساب ہے نہ اسکی وفا کا حساب ہے
رحمت کی اس کی نہ حد ہے نہ حساب ہے
(حسامی)

ثابت ہوا فشارِ لحد سے یہ اے زمیں
تو بھی انہیں دباتی ہے جن میں کہ دم نہیں
(صفی اورنگ آبادی)

ثابت قدم رہوں کہ تلاطم کا ساتھ دوں
ساحل کے رخ تو لا نہ سکوں گا جہاز کو
(نامعلوم)

ثنائے رب جو بھی کرتا ہے
جھولی کو اپنی وہ بھرتا ہے
رہتا ہے جسے خدا پہ یقینِ کامل
وہ غیر کے تیور سے کب ڈرتا ہے
(حسامی)

مزید پڑھیں