Assalam Assalam Naat Sharif Lyrics - Shah-e-Zeeshan Ko Assalam Assalam

نعت شریف 


السَّلام السَّلام، السَّلام السَّلام
السَّلام السَّلام، السَّلام السَّلام

شاہِ ذیشان کو، شانِ قرآن کو
جزوِ ایمان کو، رب کے مہمان کو

السَّلام السَّلام، السَّلام السَّلام



حق کے دلدار کو، شاہِ ابرار کو
میرے سرکار کو، سب کے غم خوار کو

السَّلام السَّلام، السَّلام السَّلام

سبز دستار کو، ان کے رخسار کو
زلفِ خم دار کو، حسنِ معیار کو

السَّلام السَّلام، السَّلام السَّلام

ان کے اطوار کو، اعلیٰ کردار کو
نرم گفتار کو، تیز رفتار کو

السَّلام السَّلام، السَّلام السَّلام

آمنہ مائی کو، آپ کی دائی کو
بوڑھی ہمسائی کو، ہر شناسائی کو

السَّلام السَّلام، السَّلام السَّلام

ماں کی ممتاؤں کو، جنتی پاؤں کو
پیار کی چھاؤں کو، امتی ماؤں کو

السَّلام السَّلام، السَّلام السَّلام

علم کے قصر کو، عشق کے فخر کو
پیکرِ صبر کو، بنتِ ابوبکرؓ کو

السَّلام السَّلام، السَّلام السَّلام

ناز بردار کو، ان کے غم خوار کو
چار کے چار کو، یعنی ہر یار کو

السَّلام السَّلام، السَّلام السَّلام

ان کے دلدار کو، عاشقِ زار کو
زانوئے یار کو، یارِ غار کو

السَّلام السَّلام، السَّلام السَّلام

عدل کی آب کو، جوش کی تاب کو
گوہرِ نایاب کو، ابنِ خطابؓ کو

السَّلام السَّلام، السَّلام السَّلام

مال کو جان کو، دستِ فیضان کو
ابنِ عفانؓ کو، حضرتِ عثمانؓ کو

السَّلام السَّلام، السَّلام السَّلام

تیز تلوار کو، فتح بردار کو
عزمِ کرّار کو، ان کے گھر بار کو

السَّلام السَّلام، السَّلام السَّلام

فکر و احساس کو، ان کے الماس کو
علم کی پیاس کو، ابنِ عباسؓ کو

السَّلام السَّلام، السَّلام السَّلام

ان کے جانباز کو، ایک دم ساز کو
حبشی انداز کو، اجلی آواز کو

السَّلام السَّلام، السَّلام السَّلام

ایک سخن دان کو، ایک ثنا خوان کو
نعت کی شان کو، یعنی حسانؓ کو

السَّلام السَّلام، السَّلام السَّلام
السَّلام السَّلام، السَّلام السَّلام

نعت شریف 👇

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Search your Topic