Chala Hoon Main Naya Naya Naat Lyrics - Jamshed Johar Jharkhandi

 چلاہوں میں نیانیا

(جناب جمشید جوہر جھارکھنڈی)

چلا ہوں میں نیانیا، بسوئے طیبہ اے ہوا
نئی ڈگر نیا سفر، مگر ہے دل میں حوصلہ
نبی کا گھر کدھر نہیں ہے مجھ کو کچھ خبر
صبا تو ہی پتا بتا بتا بتا بتا بتا بتا بتا بتا بتا

جنوں میں جا رہا ہوں میں، ہاں گنگنا رہا ہوں میں
نبی کے جامِ عشق کا سرور پا رہا ہوں میں
کہیں پہاڑ سے کہوں کہیں ندی سے پوچھ لوں
ہے کیا؟ یہ اُن کا راستہ، بتا بتا بتا بتا بتا بتا بتا بتا


یہ دیکھ آگیا کہاں زمیں ہے جس کی آسماں
قدم سنبھل کے رکھ ذرا، کہ کعبہ بھی ہے خم یہاں
ہے اشک آنکھوں سے رواں، میں سوچتا ہوں مہرباں
ہو اُن سے کیسے رابطہ، بتا بتا بتا بتا بتا بتا بتا بتا

جو اُن کو میں بشر کہوں، بہت ہی مختصر کہوں
مگر ہے ہاضمہ خراب، بعض پہ اثر کہوں
خدا بھی کہتا ہے یہی، وہ لفظ ہے ’بِعَبدِہ‘
مری ہے اس میں کیا خطاء، بتا بتا بتا بتا بتا بتا بتا بتا

وہ جوہرِ جمال ہے، وہ صاحبِ کمال ہے، وہ آمنہ کا لال ہے
صبا وہی تو ہیں مرے، رسولِ حق کے لاڈلے
ترا ہے؟ اُن سے رابطہ بتا بتا بتا بتا بتا بتا بتا بتا

نعت شریف👇

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Search your Topic