Chaman Chaman Ki Dilkashi Naat Lyrics - Maulana Ahmad Raza Khan

چمن چمن کی دلکشی

(شاعر: مولانا احمد رضاخاں صاحب)

چمن چمن کی دلکشی، گلوں کی ہے وہ تازگی 
 ہے چاند جن سے شبنمی وہ کہکشاں کی روشنی

فضاؤں کی وہ راگنی ہواؤں کی وہ نغمگی
 ہے کتنا پیارا نام بھی نبیؐ، نبیؐ، نبیؐ، نبیؐ

وہ آمدِ بہار ہے وہ نور کی قطار ہے 
فضا بھی خوشگوارہے ہوا بھی مشکبارہے

ہوا سے میں نے جب کہا یہ کون آگیا بتا
 ہوا پکارتی چلی نبیؐ، نبیؐ، نبیؐ، نبیؐ

زمیں بنے زماں بنے، مکیں بنے مکاں بنے
چنیں بنے چناں بنے وہ وجہِ کن فکاں بنے




کہا یہ میں نے اے خدا یہ کس کے صدقے میں بنا
 تورب نے بھی کہا یہی نبیؐ،نبیؐ،نبیؐ،نبیؐ

وہ حسنِ انتخاب ہیں وہ عشقِ لا جواب ہیں
وہ رحمتوں کے باب ہیں وہ نور کے سحاب ہیں

جس طرف نکل گئے، فضا میں پھول کھل گئے
 کلی کلی پکار اٹھی نبیؐ، نبیؐ، نبیؐ، نبیؐ

جمالیات آپ سے تجلیات آپ سے
 تخیلات آپ سے، تصرفات آپ سے

بس اک نگاہِ مصطفیٰؐ سے قبلہ بھی دہل گیا
 خمیدہ سر ہے خسروی، نبیؐ، نبیؐ، نبیؐ، نبیؐ

چلے جو قتل کو عمرؓ کہا کسی نے روک کر
کہاں چلے ہو اور کدھر مزاج کیوں ہے عرش پر

ذرا بہن کی لو خبر، فدا ہے وہ رسولؐ پر
وہ کہہ رہی ہے ہر گھڑی نبیؐ، نبیؐ، نبیؐ، نبیؐ

عمرؓ چلے بہن کے گھر یہ دل میں سوچ سوچ کر
 اڑائیں گے ہم ان کا سر، جو ہیں نبیؐ کے دین پر

سنا ہے جب قرآن کو خدا کے اس بیان کو
عمرؓ نے بھی کہا یہی نبیؐ، نبیؐ، نبیؐ، نبیؐ

رضا کا یہ پیام ہے وظیفہ تمام ہے
وہی تو نیک نام ہے نبیؐ کا جو غلام ہے

جو عاشقِ نبیؐ ہوا خدا کا وہ ولی ہوا
وہی ہوا ہے جنتی نبیؐ، نبیؐ، نبیؐ، نبیؐ

نعت شریف👇

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Search your Topic