ہائے رے مسلمان
(غلام ربانی قاصر صاحب)
کیسی یہ عزت کہاں گئی شان • تھوڑا سا دل میں نہیں ہے ایمان
سود اور رشوت پر کیسا گمان • ہائے رے مسلمان ہائے رے مسلمان
کیسے اٹھے گی غریبوں کی بیٹی • سامان مانگے ہے یہ پانچ پیٹی
گھوڑے سے بدتر ہیں یہ سب جوان • ہائے رے مسلمان ہائے رے مسلمان
ماں باپ ترسے ہیں پینے کو پانی • بیٹا ہے راجہ بہو پھلوا رانی
بوڑھو اور بڑھیا پہ نہیں ہے دھیان • ہائے رے مسلمان ہائے رے مسلمان
فرصت میں کھیلو گے جوا کی بازی • اکثر مسلمان نہیں ہیں نمازی
گھومے ہے پھرے ہے سن کر اذان • ہائے رے مسلمان ہائے رے مسلمان
پیتا ہے اکثر مسلمان تاڑی • سنت کا دشمن ہے منڈوائے ڈاڑھی
چہرہ ہے فٹ بال کا ایک میدان • ہائے رے مسلمان ہائے رے مسلمان
کرتے ہیں اکثر مسلمان کنجوسی • سوتا ہے بھوکا بغل میں پڑوسی
خود توڑیں گھر میں یہ مرغے کی ران • ہائے رے مسلمان ہائے رے مسلمان
مسجد مدرسہ کا جب ہوگا چندہ • سمجھو گے کھانے کمانے کا دھندہ
دس بیس روپے میں نکلے ہے جان • ہائے رے مسلمان ہائے رے مسلمان
کھیلے ہے بچہ سڑک پر جو کوڑی • جاہل رہے گا بنائے پکوڑی
کب زندگی میں پڑھے گا قرآن • ہائے رے مسلمان ہائے رے مسلمان
والد کا بیٹا ہے جو سب سے اچھا • اسکول بھیجے ہے اس کو ہمیشہ
لنگڑے کو دوگے مدرسے میں دان • ہائے رے مسلمان ہائے رے مسلمان
کیسا محرم کا ہے یہ تماشہ • تم جو بجاتے ہو ڈھول اور تاشا
پیتے ہو دارو اٹھا کر نشان • ہائے رے مسلمان ہائے رے مسلمان
بیوی کو بازار جاکر گھمائے • بے پردہ کرکے سینما دکھائے
ہوٹل میں اس کو کرائے جل پان • ہائے رے مسلمان ہائے رے مسلمان
ماں باپ بھائی بہن کو رلائے • بیوی کو باہر سے لاکر گھمائے
کل تیری اولاد لے گی پران • ہائے رے مسلمان ہائے رے مسلمان
غیروں کے جیسی ہے صورت تمہاری • تم ہو مسلمان نر یا کہ ناری
خطرے میں ہے تیرے مذہب کی شان • ہائے رے مسلمان ہائے رے مسلمان
فلمی چلن سے تمہیں دوستی ہے • قولِ محمدؐ سے کیوں دشمنی ہے
قاصر خدا کا ہے یہ امتحان • ہائے رے مسلمان ہائے رے مسلمان
نظم 👇

