Hum Kaise Musalman Hain Nazm Lyrics - Islahi Kalam


ہم کیسے مسلمان؟


ہے خوفِ خدا دل میں نہ ہے غیرتِ ایمان 
 ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے مسلمان؟

دنیا کی ہمیں فکر ہے عقبیٰ کا نہیں دھیان 
ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے مسلمان؟


ہم صرف سنا کرتے ہیں مسجد کی اذانیں 
 ہوتی ہی نہیں ہم سے ادا پانچ نمازیں

آباد ہمارے ہیں مکاں، مسجدیں ویران  
ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے مسلمان؟


دنیا کی خرافات میں مصروف ہوئے ہیں
ہم لوگ تلاوت سے بہت دور ہوئے ہیں

ہر گھر میں نظر آتے رکھے طاق میں قرآن
 ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے مسلمان؟


ہونٹوں پہ نہیں اب ہیں جہادوں کے ترانے
 کانوں میں گونجتے ہیں فقط فلم کے گانے

شیطان کے پابند ہوئے آج مسلمان
 ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے مسلمان؟


مایوس نظر آتے ہیں مسجد کے منارے
 آتا ہی نہیں کوئی، موذن کے پکارے

منبر پہ ہے خاموشی تو محراب ہے سنسان
 ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے مسلمان؟


کیا سنتِ سرکارؐ ہمیں یاد نہیں ہے
اصحابِؓ کے کردار ہمیں یاد نہیں ہے

اب دل میں کہاں جذبۂ فاروقؓ و عثمانؓ
ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے مسلمان؟


رسم و رواج میں سبھی انسان ہیں ڈوبے
دولت کی فراوانی میں اللہ کو بھولے

افسوس نہیں یاد ہمیں سرکارؐ کے فرمان
ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے مسلمان؟

نظم 👇
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Search your Topic