حمدِ پاک
(از عبدالستار بلائی صاحب)
لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ
حق لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ، محمد رسول اللہ
کس نے بنایا، سارا جہاں، کون ہے رب کون و مکاں، سلطانوں کا ہے سلطان
حکمت جس کی ہرسو عیاں، فرش و عرش پر وقتِ اذاں، ہوتا رہتا ہے اعلان
لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ
حق لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ، آمنّا برسول اللہ
دل کی سیاہی ، دورکرے،رنج وغم کا فورکرے، پیدا دل میں نورکرے،خوشبوسے
معمور کرے
سب کا ماویٰ اور ملجا، سب سے افضل، سب سے اعلیٰ، سب کا سہارا، محشر کا
لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ
حق لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ، آمنا برسول اللہ
قرآنی فرمان ہے یہ، مومن کی پہچان ہے یہ، بنیادِ ایمان ہے یہ، دینِ حق کی جان ہے یہ
قلب و جگر کی راحت ہے، قبروحشر کی رحمت ہے، میرے نبیؐ کا یہ کلمہ
لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ
حق لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ، محمد رسول اللہ
کفر کے صاف ہوئے بادل، بول اٹھے سب دشت و جبل، کعبہ کے بھی لات و ہبل
بول گرے جب منہ کے بل،حامی وناصر کوئی نہیں خالق قادرکوئی نہیں،لامعبود الااللہ
لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ
لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ، آمنا برسول اللہ
شاہد اورمشہود ہے تو،حامد اورمحمود ہے تو،معبودومسجود ہے تو،قادرِلامحدود ہےتو
گلشن ہو یا صحرا، ہر شئی میں تیرا جلوہ، سب کے لب پر ہے نغمہ
لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ
لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ، آمنا برسول اللہ
ہے یہ بلائی کی حسرت، مجھ کو عطا ہو، یہ نعمت، یارب مجھ پہ دمِ رخصت، بس اتنی کردے رحمت
ہونٹوں پہ ہو ذکر ترا، اور زباں پر صلی علیٰ دل سے بھی نکلے یہ ہی صدا
لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ
حق لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ، محمد رسول اللہ
حمد پاک👇