Jibril e Ameen Se Pucho To Naat Lyrics | Kya Hai Tauqeer e Shah e Umam

کیا ہے توقیرِ شاہِ امم

(جناب قاری عبدالباطن فیضی)

سدرہ سے بھی آگے کون گیا جبریلِ امیں سے پوچھو تو
معراج کا دولہا کون بنا، جبریلِ امیں سے پوچھو تو

کیا ہے توقیرِ شاہِ امم، انسان سے ہو پائے نہ رقم
کیا فرشِ زمیں کیا عرشِ بریں، سب ہے آقا کے زیرِ قدم

سلطانِ مدینہ کا رتبہ، جبریلِ امیں سے پوچھو تو
سدرہ سے بھی آگے کون گیا جبریلِ امیں سے پوچھو تو

اک ہے کہ پڑھائے جاتا ہے ایک پڑھنے سے گھبراتا ہے
اک بھینچ کے سینہ سینے سے، پھر پڑھنے پر اکساتا ہے

پھر غارِ حرا کیسے گونجا، جبریلِ امیں سے پوچھو تو
سدرہ سے بھی آگے کون گیا، جبریلِ امیں سے پوچھو تو

کعبہ وحرم سے اقصیٰ تک، یہ کون آیا جھپکے نہ پلک
رفتارِ سفر اللہ اللہ، حیران زمین حیران فلک

اک رات میں یہ سب کیسے ہوا، جبریلِ امیں سے پوچھو تو
سدرہ سے بھی آگے کون گیا جبریلِ امیں سے پوچھو تو

نبیوں کی جماعت کا منظر، ہے قدرتِ رب کا اک مظہر
کس کا کیسا اعزاز ہوا، ہے تاجِ امامت کس کے سر

مہمانِ خصوصی کون بنا، جبریلِ امیں سے پوچھو تو
سدرہ سے بھی آگے کون گیا جبریلِ امیں سے پوچھو تو

جل جائیں گے پر میرے آقا، میں ایک بھی قدم جو آگے بڑھا
یہ سدرہ ہے میری سرحد، اب میں مجبور محض ٹھہرا

یہ کس نے کہا اور کس سے کہا جبریلِ امیں سے پوچھو تو
سدرہ سے بھی آگے کون گیا جبریلِ امیں سے پوچھو تو

ہے سیدِ اولادِ آدم، سب سے اعلیٰ، بس رب سے کم
کیا ہوگی تم سے نعتِ نبیؐ، بہتر ہے جو باطن رکھ دے قدم

اُس فخرِ خلائق کا رتبہ جبریلِ امیں سے پوچھو تو
سدرہ سے بھی آگے کون گیا جبریلِ امیں سے پوچھو تو

نعت شریف👇

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Search your Topic