ارشادِ کبریا ہے
ارشادِ کبریا ہے یہ اعلانِ مصطفیٰؐ • و تُعِزّمَن تَشاء وَتُذِلُّ مَن تَشاء
تھا مولوی فرشتوں کا جنت میں عزازیل • حکمِ خدا نہ مانا تو یوں ہوگیا ذلیل
لعنت کا طوقِ حق نے گلے میں پہنا دیا • وتعزمن تشاء وتذل من تشاء
شدّاد نے جب جنت بنوائی زمیں پر • خوش تھا کہ اب جھکے گی خدائی مرے در پر
خود ہی نہ دیکھ پایا کہ دنیا سے چل بسا • و تعزمن تشاء وتذل من تشاء
بوجہل نے حضورؐ سے حجت یہ آ کے کی • دو ٹکڑے کردو چاند تو مانوں گا میں نبیؐ
دو ٹکڑے ہوا چاند تو شرما کے رہ گیا • و تعزمن تشاء وتذل من تشاء
نمرود نے خلیلؑ کو جب آگ میں پھینکا • اب دیکھیے ہوتی ہے کیا مرضیِ خدا
جلتی ہوئی آگ کو گلزار کردیا • و تعزمن تشاء وتذل من تشاء
دینِ خدا کا جب کیا اعلان نبیؐ نے • پتھر کسی نے مارا دی گالی کسی نے
پھر بھی یہی ہنس ہنس کے کرتے رہے دعا • و تعزمن تشاء وتذل من تشاء
ہاتھی تمام جھک گئے کعبے کو دیکھ کر • کتنے ذلیل وخوار تھے مانے نہ وہ مگر
روئی کی طرح دھن اٹھی فوجِ ابرہہ • و تعزمن تشاء وتذل من تشاء
فرعون غرق ہوگیا رب کے عذاب سے • موسیٰؑ کی فوج پار ہوئی موجِ آب سے
افسوس بہت ہوا وہ ہاتھ ملتا رہ گیا • و تعزمن تشاء وتذل من تشاء
(حمد)👇

