- ہر مسلم مرد ، عورت پر علم دین حاصل کرنا فرض ہے ۔
- علم حاصل کرو اگر چہ چین سے دستیاب ہو ۔
- جس نے دل سے جان لیا کہ بے شک اللہ اس کا رب ہے اور میں اس کا رسول ہوں، اس کے حلم و دم کواللہ تعالیٰ نے جہنم پر حرام فرمایا۔

- احسان کا بدلہ نہ چاہنا احسان ہے ۔
- جو شخص اپنے بڑوں کی عزت نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
- کسی انسان کے دل میں ایمان اور حسد ا کٹھے نہیں رہ سکتے ۔
- خیرات کرو اور پہنو اس حد تک که فضول خرچی اور تکبر نہ کرو۔
- بھیڑیا اس بکری کو کھاتا ہے جو گلے سے باہر رہتی ہے ۔
- آپس میں سلام کا رواج عام کرو محبت بڑھے گی۔
- خدا کی نظر میں وہ عظیم ہے جس کا کردار بلند ہے ۔
- سادگی ایمان کی علامت ہے ۔
- جو چیز تم اپنے لیے پسند نہیں کرتے کسی مسلمان کے لیے پسند نہ کرو۔
- صفائی نصف ایمان ہے۔
- ایمان کے بعد افضل ترین نیکی خلق کو آرام دینا ہے ۔
- اخلاق کا اچھا ہونا محبت الہی کی دلیل ہے۔ –
- حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو بھسم کر دیتی ہے ۔
- قیامت کے دن بدترین حالت اس شخص کی ہو گی جس نے دوسروں کی دنیا کی خاطر اپنی آخرت تباہ کر ڈالی ۔
- اچھے لوگ وہ ہیں جو قرض کو خوش دلی سے ادا کرتے ہیں ۔
- اللہ تعالٰی فساد کو پسند نہیں کرتا اس لیے زمین پر فساد نہ کرو۔
- خاموشی بہت بڑی حکمت عملی ہے ۔
- اپنے گھرکی دیوار اتنی بلند نہ کرو کہ پڑوسی کی ہوا رک جائے ۔
- اگر تمہارا کھانا حسب خواہش نہ ہو تو اسے برا نہ کہو ۔
- ہمیشہ سچی اور حق بات کہو اگرچہ ناخو شگوار اور کڑوی ہو۔
- وعدہ ایک فرض ہے جس کا پورا کر نا ضروری ہے۔
- دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔
- دولت مند پر حسد نہ کرو۔ دولت کی لذتیں فانی اور عارضی ہیں۔
- وہ شخص بے دین ہے جس میں دیانت داری نہیں ۔
- بلند ہمتی ایمان کی علامت ہے۔
- پڑوسی کی حد چالیس گھر تک ہے۔
- جو شخص جھوٹی قسم کھائے اپنا ٹھکانہ جہنم میں پائے۔
- مسلمانوں میں سب سے بہتر گھر وہ ہے جس میں یتیم ہو اور اس سے بہتر سلوک کیا جائے ۔
- ذخیرہ اندوزی کرنے والا آدمی کتنا برا ہے ، اگر اللہ تعالٰے چیزوں کا نرخ سستا کرتا ہے تو اسے غم ہوتا ہے اور جب قیمتیں پڑھ جاتی ہیں تو خوشی سے پھو لا نہیں سماتا ۔
- عمل علم کو آواز دیتا ہے ۔ پس اگر وہ جواب دے تو ٹھہر جاتاہے ورنہ کوچ کر جاتا ہے ۔
- وہ ذلیل ہے جس نے والدین کو بڑھاپے کی حالت میں پایا اور خدمت کر کے جنت حاصل نہ کی ۔
- مظلوم کی بد دعا سے بچو کیونکہ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی چیز حائل نہیں ہوتی ۔
- دنیا کی محبت تمام برائیوں کی جڑ ہے ۔
- زیادہ نہ ہنسو، زیادہ ہنسنےسے دل مردہ ہو جاتا ہے۔
- جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو وضو کرے ۔
- گھر لینے سے پہلے پڑوسی کو دیکھنے لو
- نیک عورت دنیا کی سب سے اچھی متاع ہے ۔
- کھانا کھانے والے کو سلام نہ کرو۔
- رشوت لینے اور دینے والے دونوں جہنم میں جائیں گے۔
- ہر کام کا بدلہ نیت کے مطابق ملے گا۔
- مسلمانوں کے بارے میں نیک گمان رکھا کرو۔
- سب سے اچھا شخص وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے ۔
- مصافحہ کیا کرو اس سے کینہ جاتا رہتا ہے ۔
- مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کرو۔
- بد خلق ، بد خو اور سخت گو آدمی جنت میں داخل نہ ہو گا۔
- ہمسایہ کی بھیجی ہوئی چیز کو حقیر نہ سمجھو۔
- بسم اللہ پڑھو اور داہنے ہاتھ سے کھاؤ اور جو چیز قریب ہو اس میں سے کھاؤ۔
- اصبح کا سونا تا روزی کو روکتا ہے ۔
- کسی کے عیبوں کی تلاش اور جستجو نہ کرو۔
- جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا اللہ تعالی بھی اس پر رحم نہیں کرتا ۔
- نیکی حسن خلق کا نام ہے اور گناہ وہ ہے جو تیرے دل میں خلش پیداکرے اور تو اس امر کو برا سمجھے کہ لوگ اس سے واقف ہوجائیں گے۔
- تہمت لگانے والا جنت میں داخل نہ ہوگا۔
- جب کوئی بندہ خوف الہی سے کا نپتا ہے تو اس کے گناہ اس کے بدن سےایسے جھڑ جاتے ہیں جیسے درخت کو ہلانے سے اس کے پتے جھڑ جاتے ہیں۔
- جو شخص خوف خدا سے روتا ہے وہ جہنم میں ہرگز داخل نہیں ہو گا اسی طرح جیسے کہ دودھ دوبارہ تھنوں میں نہیں جاتا ۔
- اپنے دلوں کو زیادہ کھانے پینے سے ہلاک نہ کرو جس طرح زیادہ پانی سے کھیتی تباہ ہو جاتی ہے اسی طرح زیادہ کھانے پینے سے دل ہلاک ہو جاتا ہے ۔
- شیطان تمہارے جسم میں خون کی طرح گردش کرتا ہے اس کے ان راستوں کو بھوک سے بند کرو۔
- نفس کے ساتھ جہاد بہترین جہاد ہے ۔
- گناہوں سے توبہ کرنے والا اس شخص کی طرح ہے جس سے کوئی گناہ سر زد نہ ہوا ہو۔
- جس نے میری سنت کو زندہ کیا اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ قیامت کے دن میرے ساتھ ہوگا ۔
- اس کا ایمان نہیں جس میں امانت نہیں اور اس کا دین نہیں جس میں عہد کی پاسداری نہیں۔
- جس نے تجھے امین بنایا اس کو امانت لوٹا دے اور جس نے تیرے ساتھ خیانت کی اس کے ساتھ خیانت نہ کر۔
- اللہ تعالئے قرض کے سوا شہید کے ہر گناہ کو معاف کر دیتا ہے۔
- جس نے کسی خلاف ِسنت بات پیدا کرنے والے کو جھڑک دیا اللہ تعالیٰ اس کے دل کو ایمان واطمینان سے بھر دے گا۔
- میری امت میں سب سے افضل شہید وہ ہے جو ظالم حاکم کے پاس گیا اسے نیکی کا حکم دیا اور برائی سے روکا اور اسی وجہ سے قتل کر دیا گیا ایسے شہید کا ٹھکانہ جنت میں حضرت حمزہ اور حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے درمیان ہوگا۔
- جو مجھ پر درود بھیجنا بھول گیا اس نے جنت کا راستہ کھو دیا۔
- دھوکہ، فریب اور خیانت جہنمیوں کا شیوہ ہے ۔
- عنقریب امانت اٹھائی جائے گی لوگ باہم تجارت کریں گے مگر امین کوئی نہیں ہو گا یہاں تک کہ کہا جائے گا فلاں قبیلہ میں فلا آدمی امین ہے یعنی امین آدمی ڈھونڈے سے بھی نہیں لے گا۔
- ندامت گناہوں کا کفارہ ہے ۔
- نیکیاں گناہوں کو اس طرح دور لے جاتی ہیں جیسے پانی میل کو بہا کر لے جاتا ہے ۔
- اللہ تعالے کو گناہ گار توبہ کر نے والے کی آواز سے زیادہ محبوب اور کوئی آواز نہیں ہے۔
- جنت میں رحم کرنے والا ہی داخل ہو گا ۔
- مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے لوگ محفوظ رہیں۔
- میری امت کے لوگ جنت میں نماز ، روزوں کی کثرت سے نہیں بلکہ دلوں کی سلامتی ، سخاوت اور مسلمانوں پر رحم کرنے کی بدولت داخل ہوں گے۔
- جو کسی پر رحم نہیں کرتا ۔ اس پر رحم نہیں کیا جاتا جو کسی کو نہیں بخشتا اسے نہیں بخشا جاتا ۔
- جب یتیم کو دکھ دیا جاتا ہے تو اس کے رونے سے اللہ تعالیٰ کا عرش کانپ جاتا ہے ۔ اور رب ذوالجلال فرماتا ہے اے فرشتو! اس یتیم کو جس کا باپ مٹی تلے دفن ہو چکا ہے کس نے رلایا ہے۔
- جس نےیتیم کے لباس و طعام کی ذمہ داری لے لی اللہ تعالے نے اس کے لیے جنت کو واجب کر دیا ۔
- جو کسی بھوکے کو فی سبیل اللہ کھانا کھلاتا ہے اس کے لیے جنت ہے۔
- اور جس نے کسی بھو کے سے کھانا روک لیا اللہ تعالی قیامت کے دن اس شخص سے اپنا فضل و کرم روک لے گا اور اسے عذاب دے گا۔
- جاہل سخی اللہ تعالے کو عابد بخیل سے زیادہ پسند ہے ۔ سخاوت بہشت کا ایک درخت ہے جس کی شاخیں زمین پر جھکی ہوئی ہیں جس نے اس کی کسی شاخ کو تھام لیا وہ اسے جنت میں لے جائے گی ۔
- فرض نمازیں ترازو کی طرح ہیں جس نے انہیں پورا کیا وہ کامیاب رہا۔
- بندہ کا نماز میں وہی حصہ ہے جسے وہ کامل توجہ سے پڑھتا ہے۔
- اپنے آپ کو غیبت سے بچاؤ کہ یہ زنا سے بھی بدتر ہے۔
- جو شخص طویل عمر اور فراخی رزق چاہتا ہے اسے چاہیے کہ وہ صلہ رحمی کرے ۔ جو رشتہ دار تجھ سے تعلق منقطع کرے تو اس سے تعلق جوڑ۔
- جس نے والدین سے حسن سلوک کیا اسے مبارک ہو کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی عمر بڑ ھادی ۔
- اپنے والدین سے حسن سلوک کرو تمہاری اولاد تم سے حسین سلوک کرے گی ۔
- جو شخص اپنے مال کی زکواۃ ادا نہیں کر تا قیامت کے دن اس کا مال گنجے سانپ کی شکل میں اس کی گردن میں جھول رہا ہو گا۔
- اللہ تعالے بخیل کی زندگی اور سخی کی موت کو نا پسند فرماتا ہے
- دو عادتیں مومن میں جمع نہیں ہو سکتیں ، نجل اور بد خلقی ۔
- موت مومن کے لیے ایک تحفہ ہے ۔
- موت کو کثرت سے یاد کرو اس سے گناہ ختم ہو جاتے ہیں اور دنیا سے بے رغبتی بڑھتی ہے ۔
- دنیا کی محبت ہر برائی کی جڑ ہے ۔
- میرے بعد تم پر دنیا آئے گی اور تمہارے ایمان کو ایسے کھاجائے گی جیسے آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہے۔
- اگر انسان کو سونے کی دو وادیاں بھی مل جائیں تو وہ تیسری کی تمنا کرے گا ، انسان کے پیٹ کو قبر کی مٹی ہی پرکرتی ہے ۔
- دو بھوکے کبھی سیر نہیں ہوتے، علم کا بھوکا اور دولت کا بھوکا۔
- انسان بوڑھا ہو جاتا ہے مگر دو چیزیں جوان ہو جاتی ہیں حرص اور دولت کی محبت ۔
- قیامت کے دن ہر امیر اور فقیر یہ تمنا کرے گا کہ اسے دنیا میں معمولی غذا میسر آتی ۔
- کوئی شخص دنیا سے اپنا رزق پورا کئے بغیر نہیں جائے گا لہٰذا اللہ سے ڈرو اور رزق حلال حاصل کرو۔ –
- جس کا جسم تندرست ، دل مطمئن ہے اور اس کے پاس ایک دن کی غذا موجود ہے تو گویا اسے ساری کی ساری دولت مل گئی ہے ۔ –
- جس نے کسی دولت مند کی اس کی دولت کی وجہ سے تعظیم کی اس کا دو حصہ ایمان ضائع ہو گیا۔
- جیسے پانی سبزیاں آگاتا ہے اسی طرح مال کی محبت انسان کے دل میں نفاق پیدا کرتی ہے ۔
- جائیداد نہ بناؤ ، تم دنیا سے محبت کرنے لگو گے۔
- کھا کر شکر ادا کرنے والے صابرروزہ دار کی طرح ہیں۔
- جس شخص کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر تکبر ہو گا وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا۔ اور جس شخص کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر ایمان ہوگا وہ جہنم میں نہیں جائے گا۔
- جو اپنے آپ کو بڑا سمجھتا ہے اور اترا کر چلتا ہے وہ اللہ تعالیٰ سے اس حالت میں ملاقات کرے گا کہ اللہ تعالٰے اس پر ناراض ہوگا ۔
- تم میں سے کوئی شخص بھی اس وقت تک دنیا سے نہیں نکلتا جب تک کہ اپنا ٹھکانہ ، خواہ وہ جنت میں ہو یا جہنم میں ہو دیکھ نہ لے ۔
- غافلوں میں ذکر ِخدا کرنے والوں کی مثال سوکھے گھاس میں سبز پودے کی سی ہے ۔
- نیک مجلس ، مومن کے لیے دو لاکھ بری مجلسوں کا کفارہ ہے۔
- تنہائی کی عبادت سے افضل کوئی عمل نہیں ہے جس کی بدولت اللہ کا قرب جلد حاصل ہو جائے ۔
- جس کی نماز عصر قضا ہو گئی تو گویا اس کے اہل و عیال اور مال تباہ ہو گیا ۔
- تین آدمی ایسے ہیں کہ اللہ تعالی جن کی نماز اور ذکر قبول نہیں کرتا ان میں سے ایک وہ ہے جو وقت گزر جانے کے بعد نماز پڑھتا ہے۔
- جب خوفِ خدا سے بندے کا جسم کانپتا ہے اور اس کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں تو اس کے گناہ ایسےجھڑتے ہیں جیسے سوکھے درخت سے پتے جھڑتے ہیں ۔
- جس نے مالِ حرام حاصل کر کے اس سے کسی کو آزاد کیا اور صلہ رحمی کی ، یہ اس کے لیے ثواب کی بجائے عذاب اور گناہ کا موجب ہوگا ۔
- جو گوشت اور خون حرام کے مال سے پیدا ہوا اس پر جنت حرام ہے اور جہنم اس کی زیادہ مستحق ہے۔
- قیامت سے پہلے زنا ، سود اور شراب عام ہو جائے گی۔
