وضو کرنے کا سنت طریقہ کیا ہے؟

                                            سوال : وضو کرنے کا سنت طریقہ کیا ہے؟

جواب : 

  • وضو کر نے والے کو چاہئے کہ وضو کرتے وقت قبلہ کی طرف منھ کر کے کسی اونچی جگہ بیٹھے کہ چھینٹیں اُڑ کر اوپر نہ پڑیں،
  • وضو شروع کرتے وقت بسم اللہ کہے،
  • سب سے پہلے تین دفعہ گٹوں تک ہاتھ دھو دے،
  •  تین دفعہ کلی کرے اور مسواک کرے، اگر مسواک نہ ہو تو کسی موٹے کپڑے یا صرف انگلی سے اپنے دانت صاف کر لے کہ سب میل کچیل جاتا رہے اور اگر روزہ دار نہ ہو تو غرغرہ کرے کہ اچھی طرحسارے منھ میں پانی پہونچ جاوے اور اگر روزہ ہو تو غرغرہ نہ کرے، 
  •  تین بار ناک میں پانی ڈالے اور بائیں ہاتھ سے ناک صاف کرے لیکن جس کا روزہ ہو، وہ جتنی دور تک نرم نرم گوشت ہے، اس سے اوپر پانی نہ لے جاوے، 
  •  تین دفعہ منھ دھوئے سر کے بالوں سے لیکر ٹھوڑی کے نیچے تک اور اس کان کی لو سے اس کان کی لو تک سب جگہ پانی بہہ جائے ، دونوں ابرؤوں کے نیچے بھی پانی پہنچ جاوے، کہیں سوکھا نہ رہے،
  •  تین بار داہنا ہاتھ کہنی سمیت دھوئے، پھر بایاں ہاتھ کہنی سمیت تین دفعہ دھوئے ، اور ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈال کر خلال کرے اور انگوٹھی ، چھلا ، چوڑی جو کچھ ہاتھ میں پہنے ہو ہلا لیوے، کہ کہیں سوکھا نہ رہے،
  • ایک مرتبہ سارے سر کا مسح کرے پھر کان کا مسح کرے، اندر کی طرف کا کلمہ کی انگلی سے اور کان کے اوپر کی طرف کا انگوٹھوں سے مسح کرے، پھر انگلیوں کی پشت کی طرف سے گردن کا مسح کرے لیکن گلے کا مسح نہ کرے کہ یہ برا اور منع ہے ، کان کے مسح کے لئے نیا پانی لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ سر کے مسح سے جو بچاہوا پانی ہاتھ میں لگا ہے وہی کافی ہے،
  •  تین بار داہنا پاؤں ٹخنے سمیت دھو وے، پھر بایاں پاؤں ٹخنے سمیت تین بار دھو وے اور بائیں ہاتھ کی چھنگلیا سے پیر کی انگلیوں کا خلال کرے، پیر کی داہنی چھنگلیا سے شروع کرے اور بائیں چھنگلیا پر ختم کرے، یہ وضو کرنے کا طریقہ ہے۔




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Search your Topic