Gratitude in Islam

 سوچیں اور شکر بجالائیں

      مطلب یہ ہے کہ جب آپ اللہ کی نعمتوں کو یاد کریں گے تو آپ کو سر تاقدم نعمت ہی نعمت دکھائی دے گی اگر تم اللہ کی نعمت کو شمار کرنے لگو تو گن نہ پاؤگئے جسمانی صحت ، وطن میں امن، سکون کھانا کپڑا، پانی ہوا۔ یعنی پوری دنیا آپ کے پاس ہے اور آپ کو احساس بھی نہیں، زندگی کے مالک ہیں لیکن اس کاشعور نہیں۔اس نے اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں تم پر انڈیل دی ہیں آپ کے پاس آنکھیں ہیں، زبان ہے، دو ہونٹ ہیں ، دو ہاتھ دو پیر ہیں:




''تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ۔“ (سورۃ الرحمن ) 


    کیا یہ آسان بات ہے کہ آپ اپنے پیروں پر چل پھر رہے ہیں جب کہ کتنے ہی پاؤں کاٹ دیئے گئے ؟ آپ پنڈلی کے بل کھڑے ہو جاتے ہیں جب کہ کتنی ہی پنڈلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں؟ کیا آپ اس کے مستحق ہیں کہ پرسکون نیند سوئیں جب کہ آلام زندگی نے کتنوں کی نیند اڑادی ہے؟ اور پیٹ بھر کر کھائیں، سیراب ہو کر پئیں جب کہ کتنے ہیں جن کو کھانا نہیں ملتا، بیماریوں نے انہیں کھانے پینے سے روک رکھا ہے؟  کان کے بارے میں سوچیں آپ کی سماعت درست ہے، آنکھ کے بارے میں سوچیں آپ اندھے نہیں، اپنی جلد کو دیکھئے جو برص و جذام سے محفوظ ہے، اپنی عقل کے بارے میں سوچئے کہ آپ عقل والے ہیں آپ پر جنون یا دیونگی طاری نہیں۔


      کیا آپ اُحد پہاڑ جتنا سونا لے کر اپنی آنکھ دے دیں گے کیا آپ شہلان پہاڑ کے برابر چاندی لے کر اپنی سماعت دے دیں گے؟ کیا آپ زبان کے بدلے قصر زہراء لینا اور گونگا ہونا پسند کریں گے؟ کیا آپ یا قوت اور موتی لے کر اپنے ہاتھوں کا سودا کر لیں گے؟ کتنی نعمتیں ہیں جو آپ کو ملی ہوئی ہیں کتنے انعامات ہیں جن سے آپ لطف اندوز ہو رہے ہیں لیکن آپ کو اس کا اور اک نہیں ۔ آپ کو گرم روٹی، ٹھنڈا پانی میٹھی نیند اور عافیت حاصل ہے لیکن پھر بھی پریشان و مغموم ہیں۔ رنجیدہ اور اداس ہیں۔ جو مفقود ہے اس کے بارے میں سوچتے ہیں جو موجود ہے اس کا شکر یہ ادا نہیں کرتے ۔ مالی نقصان پہنچ جائے تو آپ پریشان ہو جاتے ہیں حالانکہ خوش بختی ، خیر، صلاحیت نعمتیں اور اشیاء بھی کچھ تو آپ کے پاس ہے ان کے سلسلہ میں آپ سوچیں اور خدا کا شکر ادا کریں


''تمہارے نفوس میں بھی تمہارے لئے نشانیاں ہیں تو کیا تم سوچتے نہیں ۔


اپنی جان اپنے گھر والوں، اپنے کام اپنی صحت ، اپنے دوستوں اور ارد گرد کی دنیا کے بارےمیں سوچیں۔

اللہ کی نعمت جانتے ہیں پھر بھی اس کا انکار کر دیتے ہیں ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Search your Topic